آغا راحت کی سربراہی میں وفد کی جمشید دکھی کے گھر آمد

g9-5.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)مرکزی امامیہ جامع مسجد کے خطیب آغا سید راحت حسین الحسینی کی سربراہی میں وفد کی علمی و ادبی شخصیت مرحوم جمشید خان دکھی کے گھر آمد، وفد نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ آغا راحت حسین الحسینی نے مرحوم کی علمی ،ادبی، سماجی اور قیام امن کے لئے دی گئی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمشید خان دکھی نے گلگت بلتستان میں مسلکی رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا اور تا زندگی امن اور محبت کا پیغام دیا ۔ قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔

شیئر کریں

Top