احساس کیش سینٹرکھول کرصارفین کی مشکلات کم کی جائیں،عمائدین کواردو

01-1.png

سکردو (بادشمال نیوز ) سرکردگان کواردو حاجی شیر علی ،حاجی حسن ، حاجی نثار حسین ، غلام مہدی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ حکومت نے احساس پروگرام شروع کر کے غریب عوام کیلئے اس مہنگائی کے دور میں کافی حد تک سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جیسے ہم قدر کے نگا ہ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں احساس پروگرام سے غریب طلباء ،مزدور،اور خواتین مستفید ہورہے ہیں ۔سرکردگان کواردو کی طرف سے حکومت سے اپیل ہے کہ کواردو میں ایک احساس کیش سنٹرکھولا جائے تاکہ غریب اور عمر رسیدہ خواتین کو گھر کی دہلیز پر باعزت طریقے سے رقم مل سکیں چونکہ کواردو پندرہ محلہ جات اور دس ہزار کی آبادی کے ساتھ سکردو حلقہ دو کا سب سے بڑا گائوں ہے ۔اس وقت کواردو سے سینکڑوںخواتین جن میں معذور اور کافی عمررسیدہ خواتین شامل ہیں ان کو ہر ماہ سکردو شہر آنا پڑتا ہے اور گھنٹوں لائین میں لگ کے انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ان بیمار اور ضعیف خواتین کے لیے شدید مشکلات پیش آرہی ہے ۔اس لیے کواردو کے عوام کی طرف سے اپیل کی جاتی ہے کہ فوری طور پر کواردو میں احساس کیش سنٹر کھولا جائے اور کواردو کے خواتین کو کواردو احساس سنٹر سے رقم دیا جائے ۔

شیئر کریں

Top