اداروں کے خلاف بولنے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں ہو سکتے وزیر اعلیٰ پنجاب

download-30.jpg

ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں ، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے
عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ کے مسائل پرگفتگوکی گئی
لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب(باقی صفحہ6بقیہ نمبر30)
عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور یونس انصاری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے جبکہ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب

شیئر کریں

Top