استور حلقہ دو میں الیکشن کے حوالے سے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے

FB_IMG_1601181094412.jpg

استور حلقہ نمبر دو سے بہت ہی مضبوط امیدوار کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد ڈوئیاں یونین کا ایک مضبوط اتحاد بننے جا رہا ہے
استور حلقہ نمبر دو سے ڈاکٹر غلام عباس احتحاد گدئی کے بعد بہت مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے ،کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے
استور (بیوررورپورٹ )استور میں الیکشن کے حوالے سے جوڑ توڑ عروج پر ہے خاص کر استور حلقہ نمبر دو سے بہت ہی مضبوط امیدوار کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد ڈوئیاں یونین کا ایک مضبوط اتحاد بننے جا رہا ہے اگر انکا احتحاد 80 فی صد بھی کامیاب ہوتا ہے تو دیگر اتحادوں اور سیاسی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر42)
جماعتوں کو مشکلات پیش آسکتے ہیں اور احتحاد ڈوئیاں یونین کا جو بھی امیدوار شمس الدین سمیت حاجی نعمت اللہ مولانا امداد اللہ یا اور کوئی بھی سامنے آئیگا بہت مضبوط بن سکتا ہے ڈوئیاں یونین میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی جاسکتا ہے اس صورت میں بھی ڈوئیاں یونین مظبوط احتحاد بن سکتا ہے اس کے علاوہ گوریکوٹ سے بھی ابھی تک امیدوار فائنل نہیں ہوا ہے استور حلقہ نمبر دو سے ڈاکٹر غلام عباس احتحاد گدئی کے بعد بہت مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگیا ہے اور یہاں پر بہت کا نٹادار مقابلہ پیپلز پارٹی پی ٹی ائی مسلم لیگ اور احتحاد گدئی کے امیدوار کے درمیان ہوگا
جوڑ توڑ

شیئر کریں

Top