اسکروٹنی رپورٹ سے عوام کا دماغ چکرا گیا، عمران خان عہدہ چھوڑیں گھر جائیں، مریم نواز

635788_79581412-39.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پی ٹی آئی کے کل 26 اکانٹس تھے جن میں 18 ایکٹِو تھے لیکن صرف چار کو ڈکلیئر کیا گیا۔مریم نواز نیکہا کہ پی ٹی آئی نے طاقت، دھونس، دھاندلی کا استعمال کر کے سات سال تک راہِ فرار اختیار کی، اب جب بھاگنے کا کوئی راستہ نہ بچا تو کوشش کی کہ رپورٹ ریلیز نہ کی جاسکے۔انہوں نے سوال کیا کہ چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دی؟ رپورٹ پبلک نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر بھرپور دبا ڈالا گیا، پی ٹی آئی نے ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں 2010 اور 2013 کے درمیان دو کمپنیاں بنائیں، جس کے چیئرمین خود عمران خان تھے۔مریم نواز نے کہا ہیکہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان استعفی دیں ، آپ نے پہلے سات سال تک راہ فرار اختیار کی پھر رپورٹ پبلک کرنے کی مخالفت کی ، ہر کوئی نوازشریف کی طرح سینہ تان کرتلاشی نہیں دیتا ۔انہوں نے کہاکہ آپ خود کو برانڈ کہتے ہیں تو آپ نالائقی ، نااہلی ، کرپشن ،جھوٹ ، سازش ، لوٹ مار اور مہنگائی کا برانڈ ہیں۔مریم نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عوام کا دماغ چکرا گیا، عمران خان کے چہرے سے بچا کھچا نقاب بھی اترگیا، عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑیں گھر جائیں۔ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ایک کمپنی ووٹون کرکٹ کلب لمیٹڈ سے 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ آئی، ممتاز احمد نے 24 ہزار ڈالرز کا چندہ دیا بدلے میں نتھیا گلی میں ہوٹل بنانے کا لاکھوں ڈالر کا ٹھیکہ لے لیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تین سال کے ناکردہ گناہوں کا جواب دیا، آپ کی باری آتی ہے تو آپ چپ کر کے نکل جاتے ہیں،ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے،نواز شریف ضرور پاکستان آئیں گے، وقت مسلم لیگ ن طے کرے گی۔

شیئر کریں

Top