افغان طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ 8اہلکار جان بحق 3طالبان مارے گئے

1397060710091315115191034.jpg

امن مذاکرات کے مثبت نتائج آنا شروع،150طالبان کی قومی دھارے میں شمولیت، شاہین آرمی کور
کابل(آئی این پی )افغانستان کے صوبہ ارزگان میں طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 8پولیس اہلکاروں کو موت کی گہری نیند سلا دیا جبکہ 4کوزخمی کر دیا، اہلکاروں کی فائرنگ سے 3طالبان بھی ہلاک ہوئے،دوسری جانب افغان شاہیں آرمی کور نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، 150طالبان جنگجوؤں نے امن عمل میں شمولیت کیلئے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے، طالبان کے اس اقدام سے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملیگی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبہ ارزگان میں طالبان کے حملے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔گورنر کے ترجمان احمد شاہ ساحل نے میڈیا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر6)
پر دھاوا بول دیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین عسکریت پسند بھی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔اس تصادم پر ابھی تک طالبان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شیئر کریں

Top