الحیات پبلک سکول تھگمو شگر فوڈ میلے کا انعقاد

g10-4.jpg

شگر (سٹاف رپورٹر ا)لحیات پبلک سکول تھگمو شگر فوڈ میلے کا انعقاد۔معززین علاقہ،والدین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔بچوں کی جانب سے بنائے گئے دیسی اور روایتی کھانوں نے مہمانوں کے دل جیت لئے تفصیلات کے مطابق الحیات پبلک سکول شگر میں یوم پاکستان اور جشن نوروز کے سلسلے میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس بچوبچوں کی جانب سے دیسی اور روایتی ۔منفرد اقسام کے کھانے تیار کیے گئیتھے جسے مہمانوں نے پسند کیا اور بچوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے سکول کے ایم ڈی ظہیر بابر نے کہا کہ الحیات سکول میں منعقدہ تقریب کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے یوم پاکستان اور جشن نوروز کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بلتی روایتی کھانوں کے علاوں نایاب قسم کے کھانے تیار کئے گئے تھے جسے مہمانوں اور معززین نے بہت پسند کیا۔

شیئر کریں

Top