اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

5c67034c18853.jpg

پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے اور ان کا دفاع کرنیوالے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ
اسلام آباد( آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے اور ان کا دفاع کرنیوالے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں، ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں، سماجی رابطے کی سائٹ توئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام صرف تب محفوظ ہوتی ہے جب ادارے مضبوط ہوں،افغانستان کے حکمرانوں نے عشروں ملک کو لوٹا وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے بلکہ ذاتی تجوریاں بھریں، اس کا نتیجہ ہے کہ آج ان کا دفاعی حصارریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہئے، اور جھوٹے پراپیگنڈوں سے ہوشیار بھی رہنا چاہئے۔

شیئر کریں

Top