امامیہ سٹو ڈنٹس گلگت کی ڈویژنل کابینہ کی منظوری ،نسل نو تعلیم پر توجہ دے،آغا راحت

g5-19.jpg

گلگت (باد شمال نیوز)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے پہلے اجلاسِ عمومی کا انعقاد المصطفیٰ ہاؤس مجینی محلہ گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی انچارج محبین برادر عباس رضا، قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی، اراکینِ ذیلی نظارت،سابق صوبائی صدر گلگت بلتستان بردرا اعجاز علی صابری،سابق ڈویژنل صدر برادر سرتاج علی مختار،برادرشاہد رضا،برادرمشتاق مسلم،برادرشعیب کمال،برادر درویش رضا ، معین عباس، ڈویژنل صدر برادر واجد علی، ڈویژنل کابینہ سمیت گلگت ڈویژن کے تمام یونٹ صدور اور انکی کابینہ نے شرکت کی. اجلاس میں نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری کے ساتھ ساتھ سہ ماہی پلاننگ و پالیسی پہ گفتگو کی گئی۔ اراکینِ اجلاس عمومی نے کثرت رائے سے برادزنزاکت علی کو جنرل سیکرٹری، برادر بہادر رہبر کو نائب صدر، برادر حسن مہدی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، برادر عماد مہدی کو محبین انچارج، برادر امجدعلی کو اطلاعات سیکرٹری، برادر ثاقب علی کو مالیات سیکرٹری، برادرتنصیر حسین کو نشرواشاعت سیکرٹری، برادر جہانزیب حسین کو تعلیم سیکرٹری منتخب کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہایہود وہنودجس انداز میں ہمارے نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف اور سوچ و فکر کرنے کی صلاحیت کو ہم سے چھیننے کی بھر پور کوشش کررہا ہے ایسے میں ایک الہی تنظیم کا بھر پور انداز میں میدان میں ڈٹے رہنا قابل تعریف ہے ۔ ،نسل نو تعلیم پر توجہ دے تو مستقبل میں ڈاکٹر،انجینئر،کمیشن آفسر بن سکتے ہیں۔ شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر واجد علی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین عالمِ اسلام کا مسئلہ ہے اس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آئی ایس او پاکستان ملک کی واحد تنظیم ہے جو پاکستان میں نوجوانوں کی تعلیمی و فکری تربیت میں مصروف عمل ہیں.۔ ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ کرونا وبا میں حکومت کے پاس بہتر تعلیمی پالیسی و اقدامات کا نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے، گزشتہ ایک سال سے طلبہ تعلیمی حوالے سے بہت قربانیاں دیتے آرہے ہیں آن لائن نظام تعلیم کے حوالے سے تمام تر سرکاری و نجی جامعات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اجلاس عمومی سے نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انچارج پروفیشنل اداراجات آئی ایس او پاکستان برادر تقی کہا کہ آئی ایس او کی ترقی کا راز اس کے اقدار کی پاسداری میں ہے ہمیں چاہیے کہ ہم آئی ایس او کے دستور کے مطابق کام کریں اور اس کے روح کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کریں ۔آج خدا نے ہمیں یہ عزاز بخشا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک اور ملت کی بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہم نے ہمیشہ دین اور ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی بات کی ۔

شیئر کریں

Top