امریکہ کے عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاکے زیراستعمال تنصیبات پر فضائی حملے

Turkey-Syria-AFP-091019.jpg

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی فوج نے عراق اور شام کی سرحد پر ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے زیراستعمال تنصیبات پر فضائی حملے کئے ہیں۔پینٹاگون نے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکہ نے فعال اور ہتھیاروں کے گوداموں کی تنصیبات کے شام میں 2مقامات اور عراق میں ایک مقام کو فضائی حملے سے نشانہ بنایا، ان میں سے دونوں ان ممالک کے درمیان سرحد کے قریب واقع ہیں۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تنصیبات کو ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے زیر استعمال ہو نے کے باعث ہدف بنایا گیا،جوکہ عراق میں امریکی اہلکاروں اور تنصیبات پر بغیرانسان فضائی جہازوں(یواے وی)کے ذریعے حملوں میں مصروف تھیں۔

شیئر کریں

Top