امریکی حملے کے بعد عراقی  فوج الرٹ کردی گئی

بغداد :امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراقی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔

عراقی فوج قیس الغزالی کے کمانڈر نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کیا ہے۔اس بابت عراقی کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا جلد خاتمہ ہو گا، فوج آنے والی جنگ اور اس میں جیت کے لیے تیار ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کا کمانڈر ابو المہدی کا خون عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا جلد خاتمہ کرے گا۔دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت کر دی  امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد شہریوں کے لیے یہ ہدایت جاری کی گئی ۔

اسی تناظر میں بغداد میں امریکی سفارت خانے کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ۔یاد رہے کہ آج علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے فضائی حملے سے ہلاک ہونے والے افراد میں الحشد الشعبی ملیشیا کا رہنما اور عراقی فوج کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں

Top