امریکی فوج نے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی

واشنگٹن: امریکی کی بحری فوج میں سرکاری موبائل فون رکھنے والے افسران کو ٹک ٹاک کے استعمال روک دیا گیا ہے۔

امریکی  اخبار کے مطابق جو فوجی افسران یا اہلکار حکومت کی جانب سے دیا گیا موبائل فون استعمال کرتے ہیں وہ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک استعمال نہیں کر سکیں گے۔ترجمان کے مطابق پابندی سائبرحملے کے خطرے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ وسط دسمبر سے ہی محکمہ دفاع نے سرکاری فونز سے ٹک ٹاک ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا تھا۔

امریکہ کی فوج کو خدشہ ہے کہ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی مالک کمپنی مسائل کھڑے کر سکتی ہے۔ مذکورہ کمپنی کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کے اگرچہ فی الحال کوئی شواہد نہیں ہیں لیکن مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ یہ کمپنی چین کی حکومت کو فوجیوں کی ایسی معلومات فراہم کرے جو جاسوس بھرتی کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔امریکی فضائیہ کو اس قسم کے احکامات جاری کیے گئے ہیں یا نہیں اس کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

فوجی اہلکار ذاتی موبائل فون پر ٹک ٹاک استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے تاہم انہیں غیرضروری پیغامات کے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک نے گزشتہ برس امریکہ سے 6 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کمائی کی تھی اور یہ دنیا میں ڈان لوڈ ہونے والی تیسری بڑی ایپ ہے۔چین میں بنائی جانے والی اس سوشل میڈیا ایپ کو دنیا بھر میں اب تک ایک ارب 50 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈان لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ دنیا کی مقبول ترین ایپ میں شامل ہوگئی ۔

شیئر کریں

Top