امریکی مخالفت کے باوجود روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان

ca-times.brightspotcdn.com_-1.png

امریکا اپنے جیو پولٹکل مفادات کی خاطر اس منصوبے کی مخالفت ، پابندیوں کے باعث پائپ لائن پر کام شروع نا ہوا
ماسکو(آئی این پی ) امریکی مخالفت کے باوجود روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان ، امریکا کے تحفظات نظر انداز کرکے روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شرع کروا دیا ہیروس اور جرمنی کے اس مشترکہ منصوبے کو نارڈ اسٹریم ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماریہ زاخا روا کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے جیو پولٹکل مفادات کی خاطر اس منصوبے کی مخالفت کررہا ہے،امریکا کو دنیا کے خود مختار ملکوں کے حقوق اور قومی مفادات کی کوئی پرواہ نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ نارڈ اسٹریم ٹو کی مخالفت یورپی یونین کی خودمختاری کے بھی خلاف ہے، جرمنی مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ منصوبہ اس کے قومی مفادات کیلئے اہم ہے، اس بڑے مشن کی تکمیل کے لیے بحیرہ بالٹک کے راستے پر کام جاری ہے، روس پر امریکا کی پابندیوں کے باعث روس جرمن گیس پائپ لائن پر کام وقت پر شروع نہیں ہوسکا تھا۔

شیئر کریں

Top