انجینئر انعام برادری سمیت کھلاڑی بن گئے اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے فتح اللہ

qweqwe.png

جگلوٹ 50 بیڈ ہسپتال چکر کوٹ 10 بیڈ ہسپتال ڈموٹ 10 بیڈ ہسپتال اور پڑی بنگلہ میں بجلی کی سہولت فراہم کی جائیگی
چکر کوٹ کے لوگوں کیساتھ لکڑی کے معاملے میں سابقہ حکومتوں کی زیادتی کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا،جلسہ سے خطاب
گلگت(بادشمال نیوز)پاکستان تحریک انصاف سب ڈویژن جگلوٹ کی مرکزی الیکشن کمپین آفس کا باقاعدہ افتتاح کی تقریب (باقی صفحہ7بقیہ نمبر10)
پرانا جگلوٹ بازار میں منعقد کی گئی جس میں سب ڈویژن جگلوٹ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور علاقہ عمائدین نے بھاری تعداد میں شرکت کی تقریب میں جگلوٹ سئی سے مرحوم ملک نصیرکے فرزند معروف کاروباری شخصیت انجینئر انعام نے اپنی پوری بخانے برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تقریب سے نامزد امیدوار پاکستان تحریک انصاف حلقہ گلگت فتح اللہ خان نے حلقہ 2 بلخصوص جلوٹ سئی کے لئے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کیا انتخابی منشور کے اعلان میں انکا کہنا تھا کہ سب ڈویژن جگلوٹ کو شعبہ صحت کے معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے سب سے پہلے جگلوٹ 50 بیڈ ہسپتال چکر کوٹ 10 بیڈ ہسپتال ڈموٹ 10 بیڈ ہسپتال اور پڑی بنگلہ میں بجلی کی سہولت اس کے علاوہ جگلوٹ میں ڈگری کالج ڈموٹ سکول کو انٹر میڈیٹ کا درجہ چکر کوٹ اور پڑی بنگلہ میں بھی انٹر میڈیٹ سکول کا قیام، سب ڈویژن کے اندر موجود تمام محکمہ جات میں میرٹ کی بنیاد پر نوکریوں کے مواقعے، جگلوٹ ڈروٹ پیدن ڈموٹ اور سئی بالا پڑی بنگلہ کے تمام واٹر چینلز کی توسیع اور مرمت کا کام یقینی بنایا جائے گا سئی بالا و پائن و پڑی بنگلہ کے سرکاری ملازموں کا تحفظ اور انکی ترقی کی زمانت دیتا ہوں سئی بالا و پائن بشول پڑی بنگلہ میں بجلی کے تباہ شدہ نظام کو دسرت کرینگیسئی بالا و پائن پڑی بنگلہ کے تمام محلہ جات میں پینے کے صاف پانی واٹر سپلائی کی فراہم یقینی بنائینگے، گاشو جھیل کو سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے وہاں تک پکی سڑک کی تعمیر و جھیل میں 14 میگا واٹ پاور ہاوس تعمیر کیا جائے گا،چکر کوٹ کے لوگوں کے ساتھ لکڑی کے معاملے میں سابقہ حکومتوں کی زیادتی کا ازالہ اور اور معاملے کو عوامی مفادات کے تحت حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا، سئی بالا و پائن کے تمام علاقوں کے لئے زراعت کے شعبے میں سہولیات اور تعاون یقینی بنایا جائے گا۔
فتح اللہ

شیئر کریں

Top