اوپن یونیورسٹی اوربلتستان یونیورسٹی کے مابین تعلیمی معاہدے پر دستخط

 اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مابین ٹیکنالوجی بیسڈ تعاون اور فاصلاتی نظام تعلیم کی سپورٹ کے لئے تعلیمی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب اوپن یونیورسٹی کے مطالعاتی دورے کے دوران منعقد ہوئی تھی۔

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی سربراہی میں 80طلبہ و طالبات پر مشتمل وفد نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا وفد میں 6فیکلٹی ممبرز اور رجسٹرار بھی شامل تھے۔مطالعاتی دورے کا مقصد یونیورسٹی آف بلتستان کی ترقی کے لئے تدریس و تحقیق میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

معاہدے کے مطابق ادب  ثقافت  تہذیب و تمدن اور تاریخی ورثوںسے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لئے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کے باہمی تبادلے بھی ہوں گے۔وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی کی پروفائل  ملک گیر نیٹ ورک  ٹیوٹرز کی ای۔رجسٹریشن  ڈیجٹلائزیشن اور معیار تعلیم میں اضافے کے لئے اٹھائے گئے دیگر نئے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی ۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر کو بتایا کہ سکردو کی بکھری آبادی میں رہائش پذیر لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنا فاصلاتی نظام تعلیم کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعاون اور فاصلاتی نظام تعلیم کی سپورٹ فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔

مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی نے ملکی و غیر ملکی جامعات سے روابط پیدا کرنے اور شراکت داری پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اوپن یونیورسٹی کی ڈیجٹلائزیشن کے ماڈل کو فالو کریں گے اور یونیورسٹی کی تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔آخر میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز  رانا طارق جاوید نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے وفد کو لائبریری  انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی  ریڈیو/ ٹی وی سٹوڈیوز اور آئی سی ٹی کا دورہ کرایا۔mk/nsr

شیئر کریں

Top