اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،پرویز خٹک

download-88.jpg

سکردو روڈ کی بندش سے بڑی گاڑیوں کے گزرنے سے پل میں بڑا شگاف پڑ گیا تھا
پشاور(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ عوام سے نہ لیں(باقی صفحہ7بقیہ نمبر50)
اپوزیشن کے نظریات موسم کی طرح بدلتے ہے ۔پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ تحریک چلانے سے پہلے ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی اپوزیشن کا بیانیہ ملک دشمن ایجنڈے کوتقویت دے رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاک فوج اور اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہے یہ تو ملک دشمن عناصر کی پالیسوں کو آگے بڑھارہے ہیں۔ نواز شریف ملک دشمن عناصر کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں۔ نو از شریف کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے خفیہ ملاقات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے اور اصل حقائق عوام کے سامنے آنے چاہیے اداروں پر تنقید ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ملکی اداروں پر الزامات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اپوزیشن اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کی خاطر پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہے جو بہت جلد پارہ پارہ ہوجائیں گی۔ وہ نوشہرہ کے علاقے نظام پور جبی میں جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع سابق کونسلران ملک امجد خان،ابرار،اشتیاق احمد خان نے اپنے ساتھیوں سے سمیت اے این پی،پی پی پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پرویز خٹک نے نئے شامل ہونے والوں تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
پرویز خٹک

شیئر کریں

Top