ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار

2326340-iranbuilding-1653402590-862-640x480-1.jpg

تہران: ایران میں ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جس پر میئر سمیت 11 میونسپل اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر آبدان میں 10 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر 11 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوگئے تھے جب کہ 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
رہائشی عمارت کے انہدام پر عدالت کی جانب سے فوری طور پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر شہر کے موجودہ میئر سمیت 11 میونسپل حکام کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ سابق میئر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور غفلت و لاپرواہی کے باعث انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

شیئر کریں

Top