ایس ایس پی شہباز الٰہی کی معذور پولیس اہلکار سے ملاقات

g6-9.jpg

گلگت(بیورورپورٹ)ایس ایس پی گلگت شہباز الٰہی نے معذور پولیس اہلکار سے خصوصی ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی اور کنسٹیبل محمد شریف کے گھر انکی بیمار پرسی کے لیے گئے۔ اور مالی معاونت کا یقین دلایا۔ اس سے قبل ایس ایس پی شہباز الہی نے جاگیر بسین میں قائم چائنیز کیمپ کا دورہ کیا اور چائنیز سے ملاقات کی اور انکی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ چائنیز نے گلگت پولیس کی طرف سے دی گئی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایس ایس پی گلگت نے شروٹ چوکی کا بھی دورہ کیا اور چوکی میں متعین جوانوں سیمسائل سنے اور چوکی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ایس ایچ او بسین کو احکامات دئے۔

شیئر کریں

Top