ایک لاکھ تیس ہزار پھلدار پودے کسانوں میں تقسیم کرینگے،وزیر زراعت

12345-398.jpg

کھرمنگ ( نبی علی رضا ) ٹین بلین سونامی شجرکاری مہم کا شاندار تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں منعقد ہوا اس تقریب کا مہمان خصوصی وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم تھے جبکہ انکے ساتھ ڈائریکٹر زارعت شیر جہان ، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان ، ایس پی ضیااللہ، ڈی ڈی ای محمد حسین انقلابی اور تمام ہیڈ آف ڈرپیارئمنٹ کے ساتھ فارمر سوسائٹی کے حکام شریک تھے تقریب سے وزیر زارعت میثم کاظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ٹین بلین سونامی پروگرام ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہ زارعت گلگت بلتستان ایک لاکھ تیس ہزار پھلدار پودے کسانوں میں تقسیم کرینگے ٹین بلین سونامی
پروگرام میں محکمہ زراعت محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کسانوں کو پودے تقسیم کرنے کا ٹارگٹ ہے اس پروگرام کے تحت گزشتہ سال محکمہ زراعت 13 لاکھ پھلدار پودے تقسیم کرچکے ہیں گلگت بلتستان کے زمینی خاصیت کے مطابق ہمارے ماہرین کسانوں کو تربیت و آگاہی فراہم کررہے ہیں تقریب سے ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ضلع میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکے ہیں اس تقریب کا مقصد محکمہ زراعت ضلع میں کسانوں کو آگاہی دینے اور کسانوں کو خوشحال کرانے میں کوشاں ہے کسان علاقہ کو سر سبزو شاداب کرکے علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ اور امدنی میں آضافہ کرسکتے ہے علاقہ کی خوبصورتی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھی محکمہ زراعت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ڈی ڈی زراعت غلام اللہ ثاقب کا کہناہے ٹین بلین سونامی پروگران کے افادیت مستقبل قریب میں کسان خوشحال ہوکر حاصل کرینگے ضلع کھرمنگ میں گزشتہ دو لاکھ پھلدار پودے تقسیم کیا گیا ہے اس سال 50 ہزار پھلدار پودے ضلع کھرمنگ میں تقسیم ہونگے محکمہ زارعت کھرمنگ دو ترقیاتی منصوبوں پر اس سالترجیحی بنیاد پر کام کرینگے ایک سپسپلو ماڈل ویلی بنانا اور ضلع کھرمنگ کے فارمر سوسائٹی کے ذریعہ کسانوں کو ہر قسم کی تعاون کرکے علاقے کو زارعی خطہ اور زمینوں سے مستفید ہونگے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور منسٹری آف محکمہ زراعت کے تعاون درکار ہیں

شیئر کریں

Top