بار، بینچ کا بنیادی کام عوام کو سستا اور فوری انصاف دلانا ہے،سیشن جج استور

g13.jpg

استور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار استور کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار آفس استور میں تقرئب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج استور لقمان حکیم سول ججز سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج استور لقمان حکیم نے ڈسٹرکٹ بار استور کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا تقرئب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کا بنیادی کام عوام کو سستی اور فوری انصاف دلانا ہے جس کے لئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے ہم نے سنجیدگی کے ساتھ خود سے سوال کرنا ہے کہ کیا ہم جس معاشرے میں جن ذمہ داریوں کے ساتھ ریتے ہیں اس معاشرے میں ہم اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میںنبھا رہے ہیں کیا جو وسائل ہم استعمال کرر ہے ہیں اس کا حق ادا ہو رہا ہے بار اور بینچ نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے اس موقعے پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار استور کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے نو منتخب کابینہ وکلا کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی اس موقعے پر ڈسٹرکٹ بار استور کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ مسعود الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور کے وکلا نے مجھ سمیت کابینہ کو جو ذمہ داری دی ہے اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی کوشش کرینگے یو این ڈی پی کی جانب سے لائبریری دی گی ہے لائبریری میں مزید کتابیں لانے کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ بار کی بلڈنگ رواں سال کی اے ڈی پی میں رکھی جائے گی ۔اس موقعے پر استور کے سنئیر قانون دان ایڈووکیٹ عتیق الرحمان نے بھی خطاب کیا بعد ازاں ڈسٹرکٹ بار استور کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ غیاث الدین نے تقرئب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

شیئر کریں

Top