با اثر سیکرٹریز نے اعزازیہ کیلئے بجٹ تیار کرنیوالے افسران کی فہرست میں نام شامل کرلیا

سیکرٹری اسمبلی،سیکرٹری قانون،سیکرٹری پاوراورسیکرٹری تعمیرات نے اثرورسوخ استعمال کرکے دس،دس لاکھ کے مستحق ٹھہریں گے
چاروں افسران کابجٹ کی تیاری میں کوئی کردارنہیں،ہیراپھیری میں ملوث ہونے پرسخت کارروئی ہوسکتی ہے،ماہرین پارلیمانی امور
گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان کے چارسیکرٹریزنے اعزازیہ کیلئے بجٹ کی تیاری میں معاونت کرنیوالے افسروں فہرست میں اپنانام دباؤڈال کرشامل کرالیا۔بتایاگیاہے کہ وزیرخزانہ جاویدمنوانے بجٹ کی تیاری میں معاونت کرنیوالے افسران کوتین ماہ کی تنخواہ بطوراعزازیہ دینے کااعلان کیاتھا جس کے بعد سیکرٹری اسمبلی،سیکرٹری قانون،سیکرٹری پاوراورسیکرٹری تعمیرات نے اثرورسوخ کاسہارالیکراپنے نام فہرست میں شامل کرالیااس ضمن میں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریرمیںبھی ردوبدل کی گئی ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پر ہونے والی اس ہیرا پھیری سے قومی خزانے کو لاکھوں کا روپے کا سامنا کرناپڑے گا اس مبینہ ہیرا پھیری سے بااثر سیکرٹریز تقریباً دس، دس لاکھ روپے ملیں گے ذرائع کے مطابق سیکرٹریزنے حکومتی فیصلے اور وزیر خزانہ کے اعلان کے برخلاف اپنا نام شامل کرایا پارلیمانی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمبلی بجٹ میں کٹ موشن لائے بغیر اس میں کسی کا اضافہ یا کمی نہیں کی جاسکتی ہے۔ جن سیکرٹریز نے اپنے غیر معمولی خدمات کے نام پر اعزازیہ کیلئے پنا نام شامل کرایا ہے ان کا بجٹ تیاری میں کوئی کردار نہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیر خزانہ کے اعلان کے تحت اعزازیہ دینے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے جو دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیاگیا ہے اس میں ہیرا پھیری کر کے جن چار بااثر سیکرٹریز کے نام شامل کر لیے گئے ہیں اس میں مرکزی کردار اسمبلی سیکرٹریٹ نے ادا کیا ماہرین کے مطابق بجٹ تقریر کی ہیرا پھیری قانونی جرم ہے جس پر ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔ماہرین اس پر تحقیقات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
بااثرسیکرٹریز

شیئر کریں

Top