برطانیہ کو پاکستانی برآمدات پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں :مشیر تجارت

razak-dawood.jpg

برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی، عبدالرزاق داؤ د
برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش ہے،بیان
اسلام آ باد ( آ ئی این پی )مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش ہے، برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ ہفتہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہاکہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں، ماہ دسمبر میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں، دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا، برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش ہے، برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔
مشیر تجارت

شیئر کریں

Top