بھارت: مہاراشٹرا کے 10 وزراء اور 20 اراکین اسمبلی کورونا کا شکار

273536_7837933_updates-21.jpg

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں عالمی وبا کورونا کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز بھی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 22775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 406 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔بھارت میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1400 سے زائد ہو چکی ہے اور سب سے زیادہ 406 کیسز ریاست مہاراشٹرا سے سامنے آئے ہیں۔بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 48 لاکھ 61579 افراد کورونا سے متاثر اور 4 لاکھ 81486 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ڈپٹی وزیراعلی اجیت پوار کا کہنا ہے کہ ریاست کے 10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی کورونا کا شکار ہیں۔

شیئر کریں

Top