بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 ہلاک

2344212-americashootingkilledpolicemen-1656855794-318-640x480-1.jpg

 

کینٹکی: امریکا میں گھریلو تشدد کی شکایت پر گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس افسران اور محکمے کا تربیت یافتہ جاسوس کتا ہلاک ہوگیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی کے پہاڑی علاقے میں نیم آباد علاقے سے پولیس کو ایک شکایت موصول میں ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک 49 سالہ شخص خاتون کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانا رہے۔

خاتون کی شکایت پر پولیس پارٹی جب گھر پر پہنچی تو ملزم نے سخت مزاحمت کی اور تین گھنٹے تک پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران 3 پولیس افسران ہلاک ہوگئے جب کہ ڈپارٹمنٹ کا تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا۔
پولیس پارٹی کی مدد کو مزید نفری بھی بھیجی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔بعد ازاں ملزم نے اہل خانہ کے سمجھانے پر گرفتاری دیدی۔

شیئر کریں

Top