بیٹے کے تشدد کرنے پرمیئر کراچی کی شہری سے معذرت

کراچی:میئر کراچی وسیم اختر شہری کے گھر پہنچ گئے، اپنے بیٹے تیمور کی جانب سے تشدد کرنے پر شہری سے معذرت کرلی۔

حسنین حیدر ان کے والد اور قریبی عزیزوں نے میئر کی معذرت قبول کرتے ہوئے تیمور اختر کو معاف کر دیا اور مقدمہ واپس لینے کا وعدہ بھی کر لیا۔میئر کراچی وسیم اختر شہری حسنین حیدر کے گھر صلح صفائی کے لیے پہنچے،

اس موقع پر انہوں نے حسنین حیدر اور اس کے اہل خانہ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان غلط ہوا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کے درمیان ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔حسنین حیدر ، ان کے والد اور قریبی عزیزوں نے مئیر کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ گھر پر آکر معذرت کرنے پر میئر کراچی کے بیٹے تیمور اختر کو معاف کر دیا ہے۔

حسنین حیدر کے اہلِ خانہ نے مقدمہ واپس لینے کا وعدہ بھی کیا۔اس موقع پر فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، ڈاکٹر شفقت عباسی اور دیگر سماجی شخصیات بھی موقع پر موجود تھیں۔واضح رہے کہ حسنین حیدر کو میئر کراچی کے بیٹے تیمور نے 4 روز قبل تشدد کا نشانہ بنایا تھا، حسنین حیدر کی شکایت پر تھانہ درخشاں میں گزشتہ روز واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔حسنین حیدر پر تشدد کا واقعہ نی

شیئر کریں

Top