بے ترتیب نیند شریانوں کے بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے

123-604.jpg

ینیسی: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے ترتیب نیند کی عادت بڑی عمر کے افراد میں شریانوں کے بند ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں قائم وینڈربِلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کے مطابق وہ لوگ جو پورے ہفتے مختلف اوقات میں سونے جاتے ہیں یا ہر رات غیر یکساں مقدار میں نیند لیتے ہیں، ان میں ایتھروسکلیروسس کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایتھروسکلیروسس ایک ایسی حالت ہوتی ہے جس میں خون کی شریانوں میں چپنے والا مواد جمع ہوجاتا ہے۔
جمع ہونے والا یہ مواد شریانوں کو تنگ کرتا ہے اور خون کے بہاؤ کو کم کردیتا ہے جس کے نتیجے میں آکسیجن اور دیگر اجزاء کی باقی جسم تک رسائی محدود ہوجاتی ہے یا شریانوں میں خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں جو خون کی شریانوں کو بند کر سکتےہیں اور دل کے دورے یا فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔
محققین نے پورے امریکا سے 2000 افراد کا جائزہ لیا اوران لوگوں کو تین سال تک زیر نگرانی رکھا۔ ان افراد کی اوسط عمر 69 سال تھی۔
مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے کے عرصے میں وہ شرکاء جن کی نیند کے دورانیے میں دو گھنٹوں سے زیادہ کا فرق تھا ان کی شریانوں میں مواد جمع ہونے کے امکانات 40 فی صد زیادہ تھے۔
ان افراد کی گردن کی شریانوں میں چکنائی کا مواد جمع ہونے کے امکانات بھی 12 فی صد زیادہ تھے اور ایتھروسکلیروسس کےٹیسٹ کے سبب حاصل ہونے والے غیر معمولی نتائج کے امکانات تقریباً دُگنے تھے۔
تحقیق کے وہ شرکاء جن کی نیند بے ترتیب تھی اور ان کے سونے کے اوقات میں ہر ہفتے 90 منٹ سے زیادہ کا فرق تھا ان کی دل کو خون پہنچانے والی شریانوں میں 30 منٹ کے فرق والے افراد کی نسب کیلشیئم کا زیادہ مواد جمع تھا۔

شیئر کریں

Top