ججز کو گاڑیوں پرسائرن،ہوٹرلگانے سے روک دیا گیا

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز کواپنی گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا ہے

اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججزکوسخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔مراسلے کے مطابق ضلعی عدلیہ کے ججز کو سبز نمبر پلیٹ، سائرن، ہوٹر اور عہدہ کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ صوبے بھر کے سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے

کہ اپنے ماتحت ججز کو ایسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکیں۔ اگر کسی ضلعی عدلیہ کے جج کے اپنی گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا پتہ چلا تو سخت کارروائی ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں

Top