جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں :مریم نواز

126 دن اسلام آباد میں دھرنا دینے والے سے سرکاری ملازمین کا جائز احتجاج برداشت نہیں ہورہا،ن لیگ رہنما
سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں، بیان
لاہور(آئی ا ین پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 126 دن اسلام آباد میں دھرنا دینے والے سے سرکاری ملازمین کا جائز احتجاج برداشت نہیں ہورہا، جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں،سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپ کے حوالے سے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں، ملازمین کی قربانیاں پاکستان میں ظالم، عوام دشمن، ووٹ چور، کمشن خور حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے اور جائز مطالبات کرنے والے ملازمین پر تشدد بے رحم، ظالم حکمرانوں کی پہچان ہے، مغربی جمہوریت کے دعویدار کا فسطائی اور آمرانہ چہرہ آج پوری قوم نے دیکھ لیا، 126 دن اسلام آباد میں دھرنا دینے والے سے سرکاری ملازمین کا جائز احتجاج برداشت نہیں ہورہا، جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں ۔لیگی رہنما نے کہا کہ تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے، پہلی حکومت ہے جس نے 4 گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا، ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جئے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔
مریم نواز

شیئر کریں

Top