جمائمہ گولڈ اسمتھ اداکارہ اشنا شاہ کی شادی پر افسردہ کیوں ہیں؟

123-5.jpg

لندن: ہالی ووڈ پروڈیوسر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ اپنے قریبی دوست اور پاکستانی گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اس خوبصورت جوڑی کی شادی میں جہاں پاکستانی فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ان کی شادی میں شریک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اشنا شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی شادی کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے جمائما نے اشنا شاہ کی تعریف کی انہوں نے لکھا کہ وہ بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ساتھ ہی جمائمہ نے اداکارہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے دُکھ ہے کہ میں شادی میں شریک نہیں ہو سکی آپ سب کے لیے اور خاص طور پر آپ کی ساس کے لیے بہت سا پیار۔‘
واضح رہے کہ اشنا شاہ کی شادی میں سجل علی، ندا یاسر، اقراء عزیز، یاسر حسین، صبور علی، زارا نور عباس، سونیا حسین سمیت شوبز کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ اشنا شاہ کو ان کی شادی کے موقع پر ان کے لباس اور ڈانس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

شیئر کریں

Top