جنرل سلیمانی پر حملے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن :ا مریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگل نے کہا ہے  کہ ایرانی ملٹری کمانڈر پر حملیپر امریکی اراکان پارلیمنٹ کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

بغداد میں امریکی راکٹ حملے اور اس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگل نے ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی ملٹری کمانڈر قاسم سلیمانی پر حملے کی کانگریس سے کوئی مشاورت کی گئی نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن دیا گیا۔واضح رہے کہ آج صبح عراق کے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

امریکی فورسز نے ایرانی جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سینیٹر لنزے گراہم نے بھی جنرل سلیمانی پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

شیئر کریں

Top