جینامرناعوام کیساتھ ،دوررہنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،سینئروزیر

سکردو(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان کے سینئر صوبائی وزیر راجہ زکریاخان مقپون نے کہا کہ عوام سے کسی صورت دور نہیں رہ سکتا جو کچھ ہوں عوام کی مرہون منت طاقت اور تعاون کا ثمر ہے ۔حالیہ دنوں وفاقی سطح کے معاملات تھے جس بنا سکردو کچھ عرصے کیلئے نہیں پہنچ سکا۔۔جلد سکردو اپنے گھر اپنے عوام اور اپنے کارکنوں کے درمیان ہوگا ۔عوام اور کارکن ہی میرا اثاثہ اور میرا جینا مرنا سب کچھ یہی عظیم لوگ ہیں۔۔جسے کسی صورت دوری اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔افواہوں پر میرے چاہنے والے کان نہ دھریں۔ راجہ زکریا خان مقپون کا مذید کہنا تھا کہ الحمداللہ دنیا دیکھے گء مخالفین مانے گے ۔ چاہنے والوں کا سر فخر سے بلند ہو گا اور سرخرو ہو گا کہ جس لیڈر کا انتخاب کیا تھا وہ امیدوں سے سوفیصد سے بھی بڑھکر آگے نکلا۔۔تمام چاہنے والوں کو میرا پیغام ہے کی صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں۔۔خوشحالی ہر ایک کا قدم چومے گی۔۔انھوں نے حلقہ ون میں رکھے گئے منظور شدہ ٹینڈر شدہ سیکموں کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا ۔کہ سب سے پہلے تعلیم جس سے قوموں کی تقدیر بنتے ہے اور آگے بڑھنے کا بنیادی کردار معماروں کی مستقبل کیلئے پہلا سیکم۔۔بوائز ڈگری کالج کیلئے 3 کڑوڑ ۔۔پبلک سکول اینڈ کالج کیلئے 3 کڑوڑ ۔۔گرلز کالج کیلئے 3 کڑوڑ ہائی سکول سکمیدان کیلئے 2 کروڑ شفقت پبلک سکول کیلئے 60 لاکھ۔۔ڈسپنسری وارڈ 1 کیلئے 50 لاکھ۔۔پرائمری سکول چھومیک اور گرلز پرائمری سکول ژھے تھنگ کے علاوہ ٹاون ایریاز میں 19 جگہوں پر روڈ ۔۔جعفری محلہ سیوریج لائن کیلئے 1 کڑوڑ 50 لاکھ واٹر سیپلائی کورو کے علاوہ شہر کے مختلف روڈوں کو میٹل کیلئے 15 کڑوڑ جبکہ چھومیک دریائی بند کیلئے 5 کڑوڑ منظور کرا کر باقاعدہ ٹینڈر ہو چکا اور جلد کام کا آغاز ہو گا اسکے علاوہ بہت سارے پروجیکٹ جو اس وقت پائپ لائن میں ہے کو بھی جلد منظور کرا کر ٹینڈر کیا جائیگا جس میں سکردو وں میں 24 جگہوں پر مذید روڈز بنائے جائینگے جسکا باقاعدہ طور ایپرول ہو کر پی اینڈ ڈی پی میں موجود ہے۔ ان تمام منصوبوں کے علاوہ پانچ اہم ہیوء پراجیکٹ پر بھی کام کا جلد آغاز ہو گا ۔انرجی کرائسس کی روک تھام کیلئے بھی میگا منصوبے ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ سی ایم کی بھی خصوصی تعاون حاصل ہیں۔ ایک بار پھر کہتا ہوں کی میرا جینا مرنا عوام ہیں آپ تمام مطمعین رہے امیدوں سے سوفیصد فیصد بڑھکر کام سرانجام دونگا اور آپ تمام کے شانہ بشانہ دن رات ہر دکھ درد میں ساتھ ہو گا۔

شیئر کریں

Top