جی بی میں اومیکرون کے 6کیس رپورٹ وائرس پھیلائوکے خدشات ہیں(ڈاکٹرکرامت

سکردو (بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے گلگت بلتستان میں اومیکرون کے خطرات بڑھ رہے ہیں گلگت میں کچھ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں فروری اور مارچ میں کرونا کے پھیلا میں اضافے کے خدشات موجود ہیں لہذا عوام نہ صرف احتیاطی تدابیر اختیار کریں بلکہ کرونا ویکسینیشن لای کرائیں اس کے علاوہ جن لوگوں نے پہلے ہی کرونا ویکسین لگوائی ہے وہ اگر 6 ماہ پورے ہوگئے ہیں تو بوسٹر ڈوز بھی لازمی لگوائے کیونکہ ویکسینیشن سے ہی کرونا کے خطرات سے بچا سکتے ہیں انہوں نیکہا ایکسپرٹس کے مطابق کے فروری کے اواخر اور مارچ میں کرونا کیس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوسکتے ہیں کیونکہ گلگت بلتستان سے بڑی تعداد میں لوگ سردیوں سے بچنے کیلئے گرم علاقوں میں گئے ہوئے ہیں اس کے علاوہ مارچ سے گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر علاقوں سے لوگ آتے ہیں خدشات ہیں کہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے یہ وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیل سکتے ہیں لہذا عوام ایک طرف احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ویکسینیشن لازمی کرائے تاکہ خود بھی محفوظ رہ سکے اور دوسروں کو بھی اس سے بچایا جاسکے ۔انہوں نے اس موقع پر سول ڈسپنسری حسن کالونی سمیت سکردو شہر کے مختلف سول ڈسپنسریز کا بھی دورہ کیا اور ان صحتی مراکز میں سہولیات اور مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی سول ڈسپنسری حسن کالونی کے دورے کے موقع انہوں نے سردیوں کے دوران عملے کو عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی

شیئر کریں

Top