حسن جعفری کی قیادت میں علماء وفدروندوپہنچ گیا،زلزلہ متاثرین سے اظہاریکجہتی

12345-532.jpg

روندو (نمائندہ بادشمال)انجمن امامیہ بلتستان کے سربراہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری ودیگر جید علمائے کرام کا وفد روندو یونین گنجی کے زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کیلئے تلو پہنچ گئے انجمن امامیہ بلتستان کے سربراہ و امام جمعہ والجماعت جامع مسجد سکردو شیخ محمد حسن جعفری سمیت شیخ محمد جواد حافظی، شیخ مظفری ، احمد رضوی، شیخ انصاری اورشیخ فدا حسن عبادی ہفتے کے روز روندو یونین گنجی کے زلزلہ متاثرین سے ملنے کیلئے روندو تلو پہنچے گئے ،جہاں امام جمعہ والجماعت جامع مسجد تلو شیخ محمد صادق حسن کی سربراہی میں یونین گنجی علمائیکرام، سرکردگان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے استقبال کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کیا، انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کو ولی العصرجامع مسجد تلولیجائے گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے بتایا کہ زلزلوں کے باعث روندو کے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان وصوبائی وزرا کی کوششوں سے روندو کو آفت زدہ قرار دینا وقت کا تقاضہ ہیاور ساتھ ہی گاوں سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی کوششوں سراہا، شیخ محمد حسن جعفری نے مزید بتایا کہ روندو صوبائی حکومت کی جانب آفت زدہ قرار دینا کافی نہیں ہے کیونکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی بھی تھما نہیں ہے لہذا متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدمات کی اشد ضرورت ہے انہوں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ روندو یونین گنجی کے زلزلہ متاثرین کیلئے حکومتی سطح پر ویسا ہی ریلیف آپریشن شروع کیاجائے جو 2008 میں کشمیر کیزلزلہ متاثرین کیلئے کیاگیاتھا، انہوں بتایاکہ زلزلوں کی وجہ سے عوام کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے لہذا حکومت اور مقتدر ادارے عوام کے نقصانات کا تخمینہ لگا کرمتاثرین کو فوری طورپر معاوضہ ادا کئے جائیں ، جبکہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیلئے رہائش سمیت ان کے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے حکومت کردار ادا کرے ورنہ زلزلے متاثرین دوبارہ روڈ پر آنے کی صورت میں پورا بلتستان ڈویژن ان متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کریگا۔

شیئر کریں

Top