حفیظ شیخ کی شکست اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گرا گئی

2203585-e-1587478846.jpg

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

حفیظ شیخ کی سینٹ الیکشن میں شکست اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گرا گئی۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 1072 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 88 رہا۔

البتہ کاروبار کا اختتام 882 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 278 پر ہوا۔ بازار حصص میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 122 ارب روپے رہی۔

شیئر کریں

Top