حکومتِ سندھ نے مویشیوں میں لمپی اسکن مرض کی ویکسین تیارکرلی

123-151.jpg

اسکن کی بیماری سے بڑے پیمانے پر جانور مرے تھے تاہم اب حکومتِ سندھ نے اس مرض کو روکنے کے لیے ویکسین بنانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتِ سندھ صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے بتایا کہ جلد ہی جانوروں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے کراچی ایکسپوسینٹر میں کیٹل شو میں کہی جس کا افتتاح گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کیا۔ ڈیلفا کیٹل شو کے افتتاحی خطاب میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ڈیلفا کیٹل شو ڈیری، ایگری کلچر، لائیو اسٹاک، فشریز اور دیگر متعلقہ انڈسٹریز کے نمائندوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کا ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ملک میں عدم استحکام کے باوجود ڈیلفا نے لائیو اسٹاک کیٹل شو کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مگر افسوس ہے کہ ہمارے ملک کو آئی ایم ایف قرضہ دے تو ہی چلتا ہے۔ ہم سود جیسی لعنت میں پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔

شیئر کریں

Top