حکومتی ممبران کی عدم شرکت ، کورم پورا نہ ہونے پراسمبلی اجلاس 11اپریل تک ملتوی

g8-2.jpg

گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان اسمبلی میں موجودگی کے باوجود حکومتی ارکان اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو امجد ایڈووکیٹ ،نواز ناجی اور سنیئر وزیر عبیداللہ بیگ ایوان میں موجود تھے تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول پڑھنے کے بعد سپیکر امجد زیدی نے کاروائی شروع کر دی تو عبیداللہ بیگ نے کورم کی نشان دہی کی جس پر سپیکر نے اجلاس پانچ منٹ بعدازاں پندرہ منٹ تک وقفہ دیا تاہم صرف چھ ممبران حاضر ہوئے اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس گیارہ اپریل تک ملتوی کر دیا ۔قابل زکر ہے کہ وزیر خزانہ اجلاس کے آغاز پر حاضر ہونے کے بعد غائب ہوئے جبکہ خواتین ارکان اسمبلی اور وزرا اسمبلی کے حدود میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کی اس کی وجہ حکومتی سطح پر مختلف ایشوز پر ارکان اسمبلی میں اختلافات کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔دلشاد بانو کے ہمراہ خواتین ارکان اسمبلی سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ معلوم کیا گیا تو جواب دینے سے معزرت ظاہر کر دی۔

شیئر کریں

Top