حکومت عوام کو ریلیف دینے ،مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی،امامیہ کونسل

123-37.jpg

گلگت (بادشمال نیوز)ترجمان امامیہ کونسل گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ،انجمن امامیہ اثنا عشریہ سکردو کے اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس کے اعلامیہ پر متفق ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، گلگت بلتستان میں غیر معیاری گندم، آٹے کی قلت، بجلی لوڈ شیڈنگ اور صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے شدید مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، حیرت ہے کہ بڑھاتے ہوئے ابادی کے تناسب سے گندم میں اضافہ کرنے کے بجائے کمی کی جارہی ہے ، گلگت بلتستان کو جہاں آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ، وہی اب اسے عالمی قوانین کی روشنی میں حاصل کردہ خصوصی مراعات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے جس پر شدید تشویش ہے _ انہوں نے ایک بار پھر خالصہ سرکار قانون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہاں کی زمینیں عوامی ملکیت ہے نیز بیشر مقامات پر حدود بندی واضح ہے جبکہ چند ایک مقامات پر تصفیہ طلب معاملات ہیں جسے عوام آپس میں حل کریں گے _ لہزا تمام زمینوں کو عوامی ملکیت تسلیم کرتے ہوئے بیجا مداخلت اور قبضے کی رویات کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ سے بیروزگاری میں کمی لائی جاسکتی ہے گلگت نگر ہنزہ ، سمیت تمام علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے البتہ سیاح گلگت بلتستان کی ثقافت اور تہزیب کو ملحوظ خاطر رکھیں _

شیئر کریں

Top