حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے، مریم نواز

123-232.jpg

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔بلال یاسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے، وہاں لوگ برف سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے مرے ہیں، شدید سردی میں خاندانوں کے خاندان مرتے رہے اور یہ بنی گالہ اور وزیراعلی ہاوس میں ہیٹر جلا کر سوتے رہے، وہاں لوگ 36 گھنٹوں تک مدد کے لئے پکارتے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا، عوام کو سب پتہ ہے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں بلکہ عوام کا بیانیہ بن گیا ہے، اب تو سیاسی جماعتوں کو عوام کے کہنے پر چلنا ہوگا، اس حکومت کی نااہلی نالائقی ساری دنیا کے سامنے ہے، عوام عذاب میں عوام مبتلا ہیں، پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، لیکن اب کہتی ہوں کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ بلال یاسین کے ساتھ میں نے اپنے والد اور والدہ دونوں کی انتخابی مہم کے دوران کام کیا ہے، انہوں نے نواز شریف کا ساتھ وفاداری سے نبھا کر بہت سے لوگوں کے لئے مثال قائم کی ہے، یہ پارٹی کے لئے دن رات کام کرنے والے ورکر ہیں، ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جنہوں نے وفاداری سے نوازشریف کا ساتھ نبھایا، بلال یاسین پر حملے میں ملوث افراد کے حوالے سے اب کوئی بھی بات چھپی ہوئی نہیں رہ گئی ہے۔

شیئر کریں

Top