خیبر پختونخوا،ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

نوشہرہ :  نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا سونو سنگھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر دم توڑ گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونو کے کزن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کی ہلاکت کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونو سنگھ کانوں میں ہیڈ فون لگائے ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ ٹرین کی ٹکر سے دم توڑگیا۔

انہوں نے آخر میں تمام سوشل میڈیا صارفین سے التماس کی کہ اس قسم کی ایپس کو استعمال نہ کریں اور والدین کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے طالب علم عمار سید کی موت بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے  کے باعث ہوئی تھی۔

شیئر کریں

Top