دوپاکستانی خواتین سمیت 25ملکی وغیرملکی کوہ پیمائوں نے کے ٹوچوٹی سرکرلی

6-4.jpg

سکردو (غلام علی وفا سے)دو پاکستانی اور دو غیر ملکی خواتین سمیت 25 ملکی و غیر ملکی کوہ پیماوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لیا ،ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہے ،جبکہ پاکستانی خاتون کوہ نائلہ کیانی نے بھی کے ٹو سر کر لیا ، دیگر کوہ پیماوں میں بھی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جا رہا ہے، ثمینہ بیگ نے جمعہ کے روز صبح 7:42منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا ۔ سات رکنی پاکستانی مہم جو ٹیم میں ثمینہ واحد خاتون کو پیما تھیں ۔ ثمینہ بیگ کی ٹیم کے دیگر ممبران میں پاکستانی کوہ پیما عید محمد ،بلبل کریم ،احمد بیگ ،رضوان داد ،وقار علی اور حسین سدپارہ نے بھی کے ٹو سر کرلیا۔ ثمینہ بیگ نے 2013 میں مونٹ ایورسٹ سر کر لی تھی ذرائع کے مطابق 5 نیپالی کوہ پیماوں نے کے ٹو سر کر لیا، نیپالی کوہ پیماوں کو تیز ہوا اور گہرے برف کا سامنہ کرنا پڑا، کوہ پیما رسیاں لگانے اور راستہ بنانے والی ٹیم کے ممبر تھے، نیپالی کوہ پیما رات 10 بجے انتہائی بلندی پر پہنچے، ذرائع کے مطابق 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کی مہم پر ہیں اور تمام کوہ پیما کیمپ تھری سے روانہ ہوچکے ہیں، کیمپ تھری سے روانہ ہونے والوں میں سدپارہ کے کوہ پیما بھی شامل ہیں،دریں اثنا کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے افغان کوہ پیما جاں بحق ہو گیا افغان کوہ پیما علی اکبر سخی کو کیمپ 3 پر دل کا دورہ پڑا ، جاں بحق کوہ پیما کی میت کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کی جارہی ہے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی تین رکنی پاکستانی کوہ پہما ٹیم کی قیادت کر رہی تھی ٹیم میں سرباز خان اور سہیل شیخ شامل ہیں ،ثمینہ بیگ 8611 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر کے ٹو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ،وہ سات رکنی پاکستانی کوہ پیما ٹیم کی قیادت کر رہی تھی، ان کے علاوہ سعودی عرب کی کوہ پیما ہارا مہرک اور ایرانی کی افسانے ہیماسی فرد سمیت آج 22 کوہ پیماوں نے کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کردی ، کامیاب کوہ پیماوں میں پاکستان ، امریکہ ، سعودی عرب ، ایران، ارجنٹینا اور نیپال کے کوہ پیما شامل ہیں ،

شیئر کریں

Top