رمضان میں دکانداروں کو گرانفروشی کی اجازت نہیںدی جائیگی،ایڈ منسٹریٹر گلگت

01-DC-GLT-8-4-22.jpg

گلگت (بادشمال نیوز) ایڈ منسٹریٹر گلگت امیر تیمور نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیںدی جائے گی ، نہ ہی خود ساختہ مہنگائی کرنے دونگا سیکٹر مجسٹریٹس ، اپنے اپنے سیکٹرزمیں چیکنگ کا نظام سخت کرے جبکہ میٹ و فوڈ انسپکٹرز سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے روزانہ مارکیٹوں کا دورہ کریں،روزہ داروں کو مافیا کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مجسٹریٹس ، میٹ ،فوڈ انسپکٹر ز اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوںنے پرائس کنٹرول کمیٹی کے سیکریٹری سیف الملوک کو روزانہ اشیائے خورد نووش ، سبزی ، فروٹس ، منڈیوں ، اور پراچہ وکریانہ جنرل سٹوروں پر نظر رکھیں اور روزانہ قیمتوں کا جائزہ لیکر رپورٹ دیںتاکہ سرکاری نرخناموںکی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی میں مدد مل سکے ، انہوںنے کہا کہ آئے روز خو دساختہ مہنگائی کے خلاف عوامی شکایات لمحہ فکریہ ہے تاجر تنظیمیں اصلاح و احوال کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوںنے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ گرانفروشوں کیخلاف زیر و ٹالرنس ہے کوئی رعائت نہی ملے گی اشیائے خوردنوش کے نظر ثانی قیمتوں پر مشتمل نئے خوردہ قیمتوں پر مشتمل فہرستیں جاری ہوچکی ہیں اور تاجروں حضرات اپنے دکانوںاورجنر ل سٹوروں کے نمایاںجگہ پر چسپاں کرنے پر پابند ہیں لہذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اشیائے لینے سے قبل تھوک و پرچون فروش دکانداروں سے نرخنامو ں کو دیکھانے کا تقاضہ کریں، جو بھی تھوک و پرچون تاجر پرائس کنٹرو ل کمیٹی کے جانب سے جاری نرخنامہ پر عملدرآ مد نہیں کرے گا اور مناسب جگہ پر چسپاں نہیں رکھے گا اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔

شیئر کریں

Top