رواں مالی سال براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں6.1 فیصد اضافہ

12345-459.jpg

 کراچی: رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں6.1 فیصد اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا فروری 2022 کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔ مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 131 فیصد اضافے سے ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

ایکویٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری4 ارب 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

شیئر کریں

Top