روپانی فائونڈیشن کی فروغ تعلیم کیلئے خدمات اہم ہیں،گورنر

g6-7.jpg

دبئی(بادشمال نیوز) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون سے روپانی فاونڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں روپانی فائونڈیشن کے اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہترین تعلیم کے فروغ اور دیگر شعبوں میں روپانی فاونڈیشن کے خدمات قابل تعریف ہیں ۔روپانی فائونڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ داری کے بہت سارے موقع ہیں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے دنیا بھر سے سرمایہ داروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور معروف سرمایہ دار باسط علی ملک بھی شامل تھے۔

شیئر کریں

Top