ریشے دار غذائیں ڈیمنشیا سے بچاتی ہیں

123-1.png

ٹوکیو(ویب ڈیسک) حالیہ طویل تحقیق اور سروے کے مطابق مکمل اناج اور ریشیدار غذاں کا رحجان بزرگوں کو ڈیمنشیا جیسی انتہائی تکلیف دہ اور مہلک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔الزائیمر اور ڈیمنشیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس مرض میں یادداشت متاثر ہوتی ہے، سماجی کام کاج مشکل ہوجاتا ہے اور بسا اوقات ڈیمنشیا فالج کی وجہ بھی بنتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ دنیا میں اموات کی ساتویں بڑی وجہ بھی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ گری دار پھل، سبزیوں اور دیگر اقسام کے پھلوں سے ڈیمشنیا کا خطرہ ٹالا جاسکتا ہے اور دماغ کو تندرست رکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اب جاپانی ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ ریشے دار (فائبر) غذائیں کھانے سیمستقبل میں اس مرض کے خطرات کو بہت حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔نیوٹریشنل نیوروسائنس نامی جرنل میں 3700 افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 40 سے 64 برس تھیں۔ یہ سارے لوگ بہت تندرست تھے جنہیں 1985 سے 1999 تک جائزہ لیا گیا۔ اس دوران 670 افراد معذور کرنے والے ڈیمنشیا کے شکار ہوئے۔ لیکن جنہوں نے دلیہ اور دیگر ریشے دار غذائیں کھائیں وہ اس کے وار سے بہت حد تک محفوظ رہے۔عالمی ڈیٹا کے تحت 2028 تک دنیا بھر میں ڈیمنشیا کے مریضوں کی تعداد میں مزید سوا کروڑ افراد کا اضافہ ہوجائے گا۔ لیکن غذائی احتیاط سے مرض کی شدت اور عالمی بوجھ کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں

Top