ریٹائر منٹ سے بچنے کیلئے افسران کی ریکارڈ میں ہیرا پھیری

گلگت(بیورورپورٹ)گلگت بلتستان کے بعض افسران نے ریٹائرمنٹ سے بچنے کے لیے جعلی سازی کے زریعے ریکارڈ میں ہیرا پھیری شروع کر دی ہے۔معلوم ہوا کہ عمر میں تبدیلی کے خواہاں اگلے دو سالوں میں ریٹائر ہونے والے ہیں زرائع کے مطابق اس سلسلے میں افسران نے اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا عمر میں کمی کے عمل میں ایک ڈاکٹر بھی شریک ہیں۔زرائع کے مطابق عمر میں کمی کے لیے متعدد اداروں کا سہارا لیا جارہا ہے۔اور ریکارڈ میں تبدیلی پر کام شروع کر دیا ہے۔ زرائع کے گلگت بلتستان میں افسران مدت ملازمت بڑھانے کے لیے اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے عمریں کم کرا دیتے ہیں جس سے ترقی کے مستحق افراد اگلے گریڈ میں پہنچنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

شیئر کریں

Top