سابق سینیٹر ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر مقرر

270282_3103632_updates.jpg

سابق سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی سفارش پرایوب آفریدی کی تقرری کی منظوری دی۔

کابینہ ڈویژن نے ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ہوں گے جبکہ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا۔

شیئر کریں

Top