‘سابق چیف جسٹس کے انکشافات کے بعد اب کچھ ویڈیوز سامنے آئیں گی’

60701e6b73012.png

مسلم لیگ( ن) کے رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی، ارشد ملک اور رانا شمیم کے انکشافات کے بعد اب کچھ اور چیزیں سامنے آنے والی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اب کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی، میرے پاس ویڈیوز نہیں ہیں لیکن سن رہے ہیں کہ جلد منظرِ عام پر آئیں گی۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ میں شامل تھے۔

شیئر کریں

Top