سال2020 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مثبت رجحان

کراچی:سال 2020 ء کے آغار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان رہا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر ہی 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نے 41ہزار کی حد عبور کرلی۔

بدھ کے روزجب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40735 پر تھا اور بعد ازاں بتدریج اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔مارکیٹ  میں انڈیکس443.80 پوائنٹس کے اضافے سے 41,178.88 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ مارکیٹ میں 125,949,580شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,655,640,663 پاکستانی روپے رہی۔

گذشتہ روز 31دسمبر2019 کو مارکیٹ کا اختتام 152پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار735پر ہوا تھا اور سال2019 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر3 ہزار669پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 39.9 پوائنٹس کے اضافے سے 40,887.62 پر بند ہوئی تھی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے لے کر آخری گھنٹے تک تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں انڈیکس 41,295.28 تک چلا گیا تھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز 110,675,670 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,663,977,116 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر تھا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس تھی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

شیئر کریں

Top