سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا

123-154.jpg
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں برقع پوش خاتون کی گانا ریکارڈ کراتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اکثر صارفین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا جب کہ کچھ نے خاتون کی ہمت افزائی بھی کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کے اداکار عبداللہ السدحان نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک برقع پوش خاتون کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کی کیپشن میں اداکار عبداللہ السدحان نے لکھا کہ آواز بہت خوبصورت ہے۔ اللہ آپ کی حفاظت کرے۔ یقیناً رزق کی تلاش مشکل ہے۔ آگے بڑھتے رہو چاہے جتنی مشکلات آئیں۔
اس ویڈیو پر جہاں کئی صارفین نے خاتون کی تعریف کی وہیں اکثر سعودی شہریوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے برقع پوش گلوکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خاتون کی حمایت کرنے والے صارفین نے لکھا کہ حجاب، برقع یا پردہ کسی بھی صلاحیت کے اظہار میں رکاوٹ نہیں۔ آپ ایک فنکار ہیں اور باپردہ ہوکر بھی اپنی آواز کا جادو جگا سکتی ہیں۔
دوسری جانب تنقید کرنے والے ایک صارف نے لکھا کہ موسیقی اور گانا گانا مذہبی طور پر جائز نہیں۔ اگر روزی ہی کمانا ہے تو ایسا پیشہ اپناؤ جس پر سب کو آپ پر فخر ہو۔
صارفین نے گلوگاری کے پیشے اور برقع کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یا تو مکمل مذہب کی پاسداری کریں یا پھر ایک گلوکارہ جیسا بھیس اپنالیں۔

شیئر کریں

Top