سونم کپور کے ساتھ ماضی میں کیا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا؟

240582_6624945_updates.jpg

معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزدای اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 15 سال کی تھیں تو ان کے ساتھ ایسا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ بال بال بچی تھیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ 2016 میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ
اپنی فلم نیرجا کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

اداکارہ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر میں اور میرے دوست کنال راول صحیح لمحے کار سے چھلانگ نہ لگاتے تو ہماری موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔بالی وڈ فلم ’نیرجا‘بھارت کی ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے بھارت کی ایک فلائٹ میں سوار 359 مسافروں کی جانیں بچاتے ہوئے بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا، اس فلم میں نیرجا کے کردار کو نبھانے والی سونم کپور بھی خوفناک حادثے کا شکار ہوتےہوتے بچ گئیں۔

سونم کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف ایک چیز تھی جس نے ان کی اور ان کے دوست کی جان بچائی اور وہ ان کا وجدان تھا۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنے دوست کنال راول کے لیے فلم کی تشہیر کے لیے کار میں سوار تھیں جب اچانک کار رک گئی، انہیں اس لمحے فوراً ہی کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا جس پر کنال کو کار سے چھلانگ لگانے کو کہا تاہم اسی لمحے کار میں آگ لگی اور کنال کی سائیڈ کا دروازہ جام ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کنال کی دروازہ کھولنے میں مدد کی اور وہ اور کنال جیسے ہی کار سے اترے کار دھماکے سے پھٹ گئی۔

سونم کا کہنا تھا کہ وہ اور کنال کار پھٹنے سے سیکنڈ قبل ہی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

شیئر کریں

Top